the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

آپ گوگل ارتھ پر بہت مزے سے دنیا بھر کے نقشے اور تصاویر دیکھتے ہیں۔اصل میں یہ تمام نقشے خلائی سیٹیلائیٹ سے بنائےجاتے ہیں اور ہمیں یہ علم ہوتا رہتا ہے کہ فلاں جگہ کیا چیز ہے یا فلاں جگہ کیسی ہے۔لیکن دنیا میں کچھ
مقامات ایسے بھی ہیں جو گوگل آپ کو نہیں دکھاتا جس کی مختلف وجوہات ہیں جیسے سیکیورٹی یا اس ملک کی درخواست جہاں یہ مقامات واقع ہیں۔

شمسی ائیر فیلڈ،پاکستان

2009ءمیں کچھ ایسی تصاویر دکھائی گئیں جن سے اندازہ ہوا کہ امریکہ کے ڈرون طیارے اس ائیر فیلڈ میں کھڑے ہیں جس کے بعد پوری دنیا میں بہت واویلا مچا جبکہ گوگل نے یہ تصاویر اور علاقے کو گوگل ارتھ میں دھندلا کردیا۔

روس

اگر آپ روس میں واقع بحر منجمد شمالی کو دیکھیں تو آپ کو کبھی بھی یہ علاقہ واضح نظر نہیں آئے گا بلکہ اس پر برف نظر آئے گی۔حقیقت میں یہ برف نہیں ہے بلکہ گوگل نے یہ علاقہ لوگوں کی نظروں سے چھپا رکھا ہے۔

تائیوان کی فوجی تنصیبات

سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے تائیوان کی حکومت نے گوگل کو درخواست کی تھی کہ ان کی تنصیبات کو گوگل ارتھ پر نہ دکھایا جائے کہ اس طرح ان کے دشمنوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

امریکہ اور میکسیکو کا بارڈر

یہ علاقہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان انسانی اورمنشیات کی سمگلنگ کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور جرائم پیشہ عناصر اس کے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں لہذا اس علاقے کو گوگل نے دھندلا دیا ہے تا کہ سمگلرز کو کوئی مدد نہ مل سکے۔
مارکولی نیوکلئیر پلانٹ،فرانس

اس پلانٹ میں یورینیم اور پلوٹینیم کا ذخیرہ ہے جبکہ ماضی میں یہاں



نیوکلیائی پلانٹ بھی تھا۔سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر فرانس نے اس علاقے کو گوگل سے درخواست کے بعد دھندلا دیا ہے۔
وولکل ائیر بیس، نیدر لینڈز
ہالینڈ میں فوجی سرگرمیاں اکثر مشکوک رہی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس ائیر بیس میں 22نیوکلیائی ہتھیار رکھے گئے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ بم ہیروشیما اور ناگا ساکی پر گرائے گئے بموں سے چار گنا زیادہ طاقتور ہیں۔

پورٹ لاوﺅزجیل، آئرلینڈ
اس جیل میں آئر لینڈ کے خطرناک ترین قیدی رکھے گئے ہیں لہذااس کی حفاظت کے لئے ہر وقت فوجی دستے گشت کرتے رہتے ہیں۔جبکہ کسی بھی طرح کے جہاز کو یہاں آنے کی پابندی ہے۔جبکہ گوگل ارتھ پر دکھائی جانے والی تصاویر دس سال پرانی ہیں۔

میشائل اے اے ایف بلڈنگ،یوٹا،امریکہ

اس عمارت کے گرد 48مربع کلومیٹر تک صحرا ہے ۔یہ علاقہ دوسری جنگ عظیم میں نیوکلیائی اور کیمیائی ہتھیاروں کو جانچنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔کہا جاتا ہے کہ اب بھی یہاں کچھ ایسی سرگرمیاں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے کو گوگل ارتھ پر دھندلا دیا گیا ہے۔

سپین
جنوبی سپین کے علاقے El Ejidoکو سفید کرکے بالکل دھندلا دیا گیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہاں سپین اپنی فوجی سرگرمیاں سرانجام دیتا ہے جس کی وجہ سے اسے نہیں دکھایا جاتا۔


اٹلانٹا

امريكى تحقیقاتی ادارے میں 180موسمیاتی انٹیناءلگائے گئے ہیں ۔اس ادارے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہاں سے بیٹھ کردنیا کے لوگوں کے دماغ کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں 2010ءکے سیلاب بھی یہاں سے بیٹھے موسمیاتی کنٹرول کے ذریعے لائےگئے ہیں ۔۔۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.